صفحات

بدھ، 10 اپریل، 2013

General (R) Pervez Musharraf

پاکستان کا نعرہ لگانے والے پرغداری کاالزام لگایا جارہاہے، علی شاہ
کراچی…سینئر نائب صدر آل پاکستان مسلم لیگ علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس شخص پر غداری کا الزام لگایا جا رہا ہے جس کی زبان پر ہر وقت سب سے پہلے پاکستان کی بات رہتی ہے۔
کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئیعلی شاہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے وطن واپس آنے پر لاتعداد لوگ اے پی ایم ایل میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پرویز مشرف خود عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے ہمیشہ مضبوط پاکستان اور سب سے پہلے پاکستان کا درس دیا۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے پانچ سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دیا۔
اب عوام کی نظریں عالمی سطح کے مقبول رہنما کی تلاش میں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں