صفحات

بدھ، 10 اپریل، 2013

Pakistan Cricket Board

کسی ٹیم پر حملہ نہیں ہوا، پی سی بی، جنگ نے تعاقب کی خبر شائع کی کرکٹ بورڈ نے”حملے “ کی وضاحت کردی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام خبروں پر ردعمل دکھاتے ہوئے اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کہ خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے اسے نیا رخ دے دیتے ہیں اور سیاق و سباق سے ہٹ کر وضاحت جاری کررہے ہیں۔
منگل کو پی سی بی کے ترجمان نے وضاحت کی کہ گڑھی خدا بخش سے آتے ہوئے ایک ریجن کی ٹیم پر ”حملہ“ نہیں ہوا تھا۔
حالانکہ منگل کے روزنامہ جنگ میں چھپنے والے خبر میں تحریر کیا گیا تھا کہ مشکوک افراد نے ایک ٹیم کا تعاقب کیا۔
پی سی بی نے تعاقب کو ”حملے“ میں تبدیل کردیا۔ ہوسکتا ہے کہ حقائق وہی ہوں جو پی سی بی کے ترجمان بیان کررہے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیکورٹی معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
جنگ کراچی کے اسٹاف رپورٹر نے دیگر جن حقائق کا تذکرہ خبر میں کیا تھا۔
اس پر تبصرہ نہ کرکے پی سی بی نے دیگر تمام خامیوں کو تسلیم کرلیا۔
جنگ کراچی کے سینئر اسٹاف رپورٹر عبدالماجد بھٹی کا کہنا ہے کہ ریجن ٹیم پر حملہ پی سی بی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ذہن کی اختراع ہے۔
البتہ وہ اس خبر کی صداقت اور اس میں دیئے گئے حقائق پر قائم ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں