فیس بک کے سافٹ ویئر ’ہوم‘ پر تنقید
April 2013
سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے اینڈرائیڈ نظام استعمال کرنے والے موبائل فونز کے لیے بنائے جانے والے سافٹ ویئر ’ہوم‘ پر ماہرین اور تجزیہ کاروں کی جانب سے تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ ’پرائیویسی‘ کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا۔
فیس بک نے یہ سافٹ ویئر چار اپریل کو جاری کیا ہے اور یہ ایک ’ریپر‘ کی طرح کام کرتے ہوئے فیس بک کی فیڈ کو براہ راست صارف کے اینڈرائیڈ فون کی سکرین پر بھیج دے گا۔
مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ اس عمل کے دوران صارف سے جو ڈیٹا حاصل کیا جا سکتا ہے اس سے اس کی نجی زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔
فیس بک کے بانی مارک زكربرگ کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے موبائل فون میں مرکزِ نگاہ اس کے صارف ہوں گے نہ کہ کوئی ایپلیکیشن۔ تاہم مبصرین نے اسے بھی فیس بک کی تشہیری کوشش قرار دیا ہے۔
فیس بک کیمپس میں منعقدہ ایک تقریب میں مارک ذكربرگ نے کہا تھا کہ فون کمپیوٹر ورلڈ کی ایک وراثت ہے، جس میں ایپ پر کلک کرنے کے بعد ہی وہ کام کرنا شروع کرتا ہے.
انہوں نے کہا ’اب فون کے استعمال کا نیا طریقہ آ رہا ہے، جو زیادہ اہم ہے. ہمارے پاس ہمیشہ فون رہتے ہیں اور ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ہمارے دوستوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے‘؟
انہوں نے کہا کہ فیس بک کا ہوم سافٹ ویئر کو چھپا دے گا اور اس کی جگہ سوشل نیٹ ورک کے تمام فہرست اور بات چیت کو فون کی ہوم اسکرین پر دکھائے گا۔
فیس بک کا یہ ہوم سافٹ ویئر 12 اپریل سے موبائل فونز کے پانچ ماڈلوں پر دستیاب ہوگا اورگوگل پلے سٹور کے ذریعے سے ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں