صفحات

بدھ، 10 اپریل، 2013

Target killing in Karachi Pakistan

کراچی میں ٹارگٹ کلرزپھر سرگرم، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد قتل

کراچی…۔کراچی میں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کا جن ایک بار پھر قابو سے باہر ہو گیا ہے۔
2 پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے، گزشتہ روز زخمی سی آئی ڈی اہلکار بھی چل بسا۔
پولیس کے مطابق شیرشاہ کے قریب موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی گئی، جس سے سائیٹ بی تھانے کے 2اہلکارزاہد اور خالد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔
ایس ایس پی ویسٹ آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ موقع سے نائن ایم ایم پستول کے 8 خول ملے ہیں اور واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔
دوسری جانب سرجانی ٹاو¿ن کے علاقے یوسف گوٹھ میں فائرنگ کر کے شعیب نامی شخص کو ہلاک کردیا گیا۔
کورنگی ڈھائی نمبر میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے حسن اور سعید کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔
نیشنل ہائی وے پر گھگھر پھاٹک، منگھوپیر میں کنواری کالونی اور نصرت بھٹو کالونی میں فائرنگ کر کے 3افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ گزشتہ روز لیاقت آباد میں فائرنگ سے زخمی سی آئی ڈی اہلکار نور حسین بھی اسپتال میں دم توڑ گیا۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں