صفحات

بدھ، 10 اپریل، 2013

سندھ : ایک دن میں 33 ایس پیز اور ایس ایس پیز کے تبادلےSindh police

سندھ : ایک دن میں 33 ایس پیز اور ایس ایس پیز کے تبادلے
کراچی…۔سندھ میں نگراں حکومت کے قیام کے بعد محکمہ پولیس پر پہلا وار بہت بھاری پڑا ہے۔
صرف ایک دن میں 33 ایس پیز اور ایس ایس پیز کے تبادلے کردیے گئے۔
سندھ میں نگراں حکومت کے قیام سے پہلے لگائے گئے افسروں کو ہٹانے کا آغاز ہوگیا ہے۔
سندھ میں تبادلوںکے جھکڑ نے33 ایس پیز اور ایس ایس پیز ادھر سے ادھر کردیے۔
سندھ پولیس میں مزید تبادلے اور تعیناتیاں متوقع ہیں۔ نگراں حکومت نے فرخ بشیرکو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ، یونس چانڈیو کو پرنسپل پی ٹی سی سعید آباد ، منیر احمد شیخ کو ایس ایس پی اے سی ایل سی ، اشفاق عالم کو اے آئی جی فورینزک ڈویژن، عظیم تونیو کو ایس پی آر پی بیس ٹو، ملک ظفر اقبال کو اے آئی جی موٹر ٹریننگ، عثمان غنی صدیقی کو ایس پی گلشن اقبال، پرویزاحمد چانڈیو کو اے ڈی آئی جی ایڈمن، احمد یار چوہان کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ ون، حسیب افضل بیگ کو اے آئی جی ٹیلی کام ، منظور کھٹیان کو ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ ون ، فدا حسین مستوئی کو ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ٹو، عمر فاروق سلامت کو ایس پی ٹریفک ایسٹ، ثاقب اسماعیل میمن کو ایس ایس پی حیدرآباد، تنویرعالم اوڈھو کو ایس پی ٹنڈومحمد خان، محمد علی بلوچ کو ایس پی مٹیاری ، شوکت علی کھٹیان کو ایس پی بدین، امجد شیخ کو ایس پی نوشہروفیروز ، غلام سرور بھیو کو ایس پی نواب شاہ ، کرم اللہ سومرو کو ایس پی ٹنڈوالہ یار، خرم وارث کو ایس پی جام شورو ، اعتزاز گورایہ کو ایس ایس پی میرپور خاص، قمرجسکانی کو ایس پی عمرکوٹ، عاصم قائم خانی کو ایس ایس پی سانگھڑ، ظہیراحمدکو ایس پی تھر، عرفان بلوچ کو ایس پی سکھر ، پیرمحمد شاہ کو ایس پی لاڑکانہ، جاوید جسکانی کو ایس ایس پی جیکب آبادتعینات کر دیا گیا ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں