صفحات

بدھ، 10 اپریل، 2013

Exam Karachi

کراچی میں میٹرک امتحانات، نقل کرنے والے 9 طالب علم پکڑے گئے
کراچی…کراچی میں ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمان نے میٹرک کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کرکے نقل کرنے والے 9 طالب علموں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔
ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمان نے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا، جہاں مختلف مراکز سے تقریباً 9 طالب علموں کو نقل میں ملوث ہونے پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
نقل کرنے والے ان طالب علموں کے پرچے منسوخ کرنے کے لیے چئیرمین میٹرک بورڈ کو نقل کے مواد کے ساتھ ان کی امتحانی کاپیاں بھی ارسال کردی گئیں ہیں۔
ڈپٹی کمشنر وسطی نے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ144 کی خلاف وزی کرنے پر دو افراد کو بیرونی مداخلت پر گرفتار بھی کرلیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں