صفحات

ہفتہ، 30 مارچ، 2013

Imran khan PTI

عمران خان سوات میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے
سوات…۔سوات کے شہر مینگورہ میں آج پاکستان تحریک انصاف سیاسی قوت کے مظاہرے کے لیے جلسہ کررہی ہے، جس سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خطاب کریں گے۔
مینگورہ میں تحریک انصاف کے جھنڈے، بینرز اورپوسٹرز لگادیے گئے ہیں۔
جلسے میں سوات کے علاوہ شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور دیر کے لوگ بھی شرکت کریں گے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلسے کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔
جلسہ گاہ میں 500 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جا ئےگا۔جلسے سے تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان ، مرکزی جنرل سیکریٹری پرویز خٹک سمیت دیگرقائدین خطاب کریں گے۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں