صفحات

جمعرات، 18 جنوری، 2018

Girls High school mirpur. Education AJK.PMLN .F/1 MIRPUR .AZADKASHMIR PAKISTAN

میرپور ۔ماسٹر عبدالحمید مرحوم گورنمنٹ گرلزہائی سکول ایف ون میرپور میں معززین علاقہ کی نمایاں سیاسی وسماجی شخصیات کے وفد کا دورہ ،صدرمعلمہ سمیت اسکول انتظامیہ نے معززین علاقہ کو خوش آمدید کہا ،تعلیمی مسائل کے حل اور ادارہ کی فلاح وبہبود کے لئے اسکول انتظامیہ کے اچھے اقدامات کو سرہاتے ہوئے سابق وائس چیئرمین بلدیہ میرپور ماسٹرعبدالحمیدمرحوم کے فرزند شفیق حسین رحمانی نے صدرمعلمہ کو اپنی طرف سے ایک لاکھ روپے کاچیک اسکول کے لیے عطیہ کیا۔اور کہاکہ یہ ہمارا حق ہے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے عوام علاقہ کے ساتھ ملکر اس تعلیمی ادارے کی مالی اور اخلاقی سپورٹ کریں۔تفصیلات کے مطابق سب سیکٹر ایف ون ،جی ون ، ایف تھری کی نمایاں سیاسی وسماجی شخصیات جن میں ریٹائرڈمعلم ماسٹر الحاج محمد یعقوب شاہین ،مرکزی میلادکمیٹی ایف ون کے راہنماء شیخ آفتاب حسین ،الحاج محمدمشتاق سجاول ،تعلیمی کمیٹی اسکول کے سیکرٹری جنرل حاجی اللہ رکھا ناز ، معروف سماجی شخصیت چوہدری عبدالرزاق،کشمیرپریس کلب میرپور کے ممبر وَ ایڈیٹر روزنامہ کشمیرنامہ جاوید اقبال رحمانی،سیاسی شخصیت پہلوان محمد نیاز ، الحاج محمد رفیق، حاجی آصف اقبال منا،الحاج نوید حسین ،سیاسی وسماجی شخصیت ظفراقبال بنگش، صحافی شاہد صادق بٹ، سابق وائس چیئرمین بلدیہ میرپور ماسٹرعبدالحمیدمرحوم کے فرزند شفیق حسین رحمانی ،سیاسی وسماجی شخصیت حاجی اصغر علی،چوہدری عبدالحق، طارق اسماعیل،محمدعرفان حبیب،فیصل ظفرکیانی،مرزااظہر اقبال،پراپرٹی ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنماء محمدشبیر قریشی،سنیئر صحافی ظفراقبال کھٹانہ،آفتاب پارک ایف ون کمیٹی کے تاحیات صدرجاوید رشید رحمانی،آغاامجد طارق ،شیخ عبدالرحمان ،شیخ محمد فاروق، شیخ مناظر آفتاب،حاجی شبیر حسین ،جمیل شوکت کیانی،ماجد رفیق،محمد عمران،حسن معروف، محمد وقاص اعظم ،خلیل احمد رحمانی،ٹھیکیدارمحمد شفیق ، محمدکامران رحمانی،محمدشکیل چوہان  پر مشتمل معززین علاقہ کے وفدنے ماسٹرعبدالحمید مرحوم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایف ون کا دورہ کیاجہاں اسکول انتظامیہ اور صدرمعلمہ محترمہ وضات نسیم نے وفد کوخوش آمدید کہا۔ صدرمعلمہ محترمہ وضات نسیم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ادارہ کے تعلیمی معیار کو ایک اچھے انداز میں بیان کیا۔اس موقع پروفد نے سکول کی طالبات کے معیار تعلیم کوموثربنانے اورادارہ کی فلاح بہبودکیلئے اچھے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے عوام علاقہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پرسابق وائس چیئرمین وَسدابہار کونسلر بلدیہ میرپور ماسٹرعبدالحمیدمرحوم کے فرزند شفیق حسین رحمانی نے صدرمعلمہ کو اپنی طرف سے ایک لاکھ روپے کاچیک اسکول کے لیے عطیہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارا حق ہے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے عوام علاقہ کے ساتھ ملکر اس تعلیمی ادارے کی مالی اور اخلاقی سپورٹ جاری رکھیں۔اس دوران مرکزی میلادکمیٹی ایف ون کے راہنماء شیخ آفتاب حسین،چوہدری عبدالرزاق ،پہلوان محمد نیاز نے ماسٹر عبدالحمید مرحوم گورنمنٹ گرلزہائی سکول ایف ون کی صدرمعلمہ محترمہ وضات نسیم کو سابق وائس چیئرمین وکونسلر میونسپل کارپوریشن بلدیہ میرپور ماسٹرعبدالحمیدمرحوم ومغفور کی سیاسی سماجی زندگی پر لکھی گئی صحافی ایم اقبال بٹ کی کتاب مقامی سیاست کا عظیم راہنماء پیش کی ۔اس موقع پر چوہدری عبدالرزق نے کہا کہ ماسٹر عبدالحمید مرحوم نے بحیثیت وائس چیئرمین ،قائمقام چیئرمین وکونسلر بلدیہ میرپور اپنی زندگی میں ہمیشہ کو نسلر منتخب ہو کر اس تعلیمی ادار کی نگہداشت اور فلاح وبہبود کیلئے کام کئے۔ ماسٹر عبدالحمید مرحوم نے ہمیشہ اپنے حلقہ انتخاب (علاقے) کومثبت ،نظریاتی اور فکری سیاست کے ذریعے باضمیر زندہ دلی اور اصول پرستی کا پیغام دیا۔اور عوامی فلاح وبہبود کے لئے انہوں نے ہمیشہ اپنی کوششوں کو جاری رکھا۔بعدازں تعلیمی کمیٹی اسکول کے سیکرٹری جنرل حاجی اللہ رکھا ناز نے صدرمعلمہ کو کمیٹی کی طرف سے کئے گے کاموں کی تفصیلات اور ریکارڈ کے رجسٹرسے آگاہ کیا۔  ماسٹر عبدالحمید مرحوم گورنمنٹ گرلزہائی سکول ایف ون میرپور کی صدرمعلمہ محترمہ وضات نسیم نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں