صفحات

ہفتہ، 30 مارچ، 2013

Master Abdul Hameed


MASTER ABDUL HAMEED ماسٹر عبدالحمید


ماسٹر عبدالحمید سابق وائس چیئرمین وکونسلر میونسپل کارپوریشن بلدیە میرپور آزادکشمیر آپ میونسپل کارپوریشن بلدیە میرپور کے سب سیکٹر ایف ون سے 27 سالوں سے پانچ بار الیکشن کے ذریعے کونسلر منتحب ھوتے رہے۔ ماسٹر عبدالحمید کا شمار میرپور آزاد کشمیر کے سینئر ترین کونسلروں اور منجے ھوۓ سیاستدانوں میں ھوتا ہے جہنوں نے اپنے علاقے سیکٹر ایف ون سمیت میرپور شہر کی تعمیروترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔۔۔۔۔


Election 2013 Pakistan



Election commission of Pakistan opened the website today

الیکشن کمیشن پاکستان کی ویب سائٹ دوبارہ کھول دی گئی
اسلام آباد…سائبر حملوں کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی بند کی گئی ویب سائٹ دوبارہ کھول دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کمیشن کی ویب سائٹ پر مسلسل سائبر حملے کیے جا رہے تھے جس کے باعث ویب سائٹ کو بند کر دیا گیا تھا۔
تاہم ضروری اقدامات کے بعد اب ایک بار پھر ویب سائٹ کو کھول دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk اب مکمل طور پر بحال ہے اور تمام ضروری معلومات اس پر دستیاب ہیں۔



Threatening on the phone in Paris

پیرس: دھمکی آمیزفون کال کے بعدایفل ٹاورخالی کرالیاگیا
پیرس…۔نامعلوم شخص کی جانب سے ایفل ٹاور پر حملے کی دھمکی دیے جانے کے بعدایفل ٹاور خالی کرالیا گیا ہے۔
ایفل ٹاور کے ارد گرد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھمکی آمیز فون کال کے بعد ایفل ٹاور خالی کرالیا گیا ہے۔
یہ کال ایک نامعلوم شخص کی جانب سے موصول ہوئی تھی۔ ایفل ٹاور سے تقریباً ایک ہزار 400 افراد کو باہر نکالا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹاور کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور اسے خالی لرالیا گیا ہے۔